Tuesday, 05 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (سر گو دھا) تحریک انصاف کی جانب سے آج سرگودھا میں طاقت کامظاہرہ کیا جا ئے گا جبکہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سرگودھا میں جلسہ گاہ کے لئے اسٹیج سجا دیا گیا ہے جب کہ شرکاء کے لئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، کارکنان سے خطاب کے لئے مرکزی قیادت کا شام کو جلسہ گاہ پہنچنا متو قع ہے۔

ایمز ٹی وی (کرا چی) رینجرز نے بر وقت کاروائی کر کے گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، لیموں گوٹھ، نیو کراچی اور صفورا گوٹھ میں کارروائی کر کے سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جیل کا نقشہ، اہم دستاویزات، اسلحہ، لیپ ٹاپ اور خود کش جیکٹ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔
رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے انکشاف ہوا کہ انہیں 8 محرم کو جیل کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ کرنا تھا اور عاشورہ کی رات سرنگ سے جیل کے کنویں میں داخل ہونا تھا جہاں وہ سینٹرل جیل میں خود کش حملے کرتے اور جیل میں موجود اپنے 122 ساتھیوں کو فرار کراتے۔
واضح رہے کہ رینجرز کی طرف سے گزشتہ دنوں غوثیہ کالونی میں کارروائی کی گئی تھی اور سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا جہاں ایک مکان سے سرنگ برآمد کی گئی تھی اور دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ذرائع کے مطا بق رینجرز کی جانب سے کارروائی غوثیہ کالونی کے رہائشیوں کی مدد سے کی گئی جہاں ایک ضعیف خاتون نے دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی۔
دہشت گردی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد سینٹرل جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور جیل کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں کے کوائف بھی جمع کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زبیر خان نے لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل زخمی تحریک انصاف یوتھ ونگ سندھ کے سابقہ جنرل سیکرٹری فیصل مغل کی عیادت کی- اور متعلقہ ڈاکٹروں سے زخمی فیصل مغل کی طبیعت سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر زبیر خان نے فیصل مغل کے بھائی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے گھر پر پیش آنے والے واقعہ کے نتیجے میں اُن کے بھائی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی فیصل کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سینئر نائب صدر لیبر ونگ حافظ فضل کریم ، کراچی ڈویژن کے رہنما شاہنواز صدیق، رضوان خان ، علی اعوان ، امان اللہ صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ زبیر خان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتارقرار کرکے واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم پورے پاکستان میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں-

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر جمال صدیقی نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے عمران خان سے متعلق بیان کو ”بروکری زبان“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے خلاف بیان دے کر اپنے پستہ سیاسی قد کو بڑا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے خزانے سے ہونے والے سرکاری جلسے میں عوام نہیں بلکہ زندہ لاشیں ہی آئیں گی جنہیں لانے کے احکامات وزیر اعلیٰ سندھ سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو سرکاری ٹاسک دیا گیا کہ جیسے بھی ممکن ہو بھیڑ ، بکریوں کی طرح بسوں میں بھر کر انہیں کراچی پہنچایا جائے بصورت دیگر ان کی نوکری کو خطرات لاحق ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت کس کے ساتھ ہے اس کا فیصلہ 21ستمبر کو 2دن کے نوٹس پر ہونے والے جلسے میں ہوگیا ہے کیونکہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور تبدیلی کے لیے وہ اپنا فیصلہ دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کرپشن پر مبنی نام نہاد جمہوریت کا رونا چھوڑیں اور زمینی حقائق تسلیم کریں کہ اب پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے محروم ہوچکی ہے اور اب کروڑوں روپے خرچ کے ہونے والے یہ شو محض ٹی وی کی ایک خبر ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات آئندہ چیئرمین عمران خان سے متعلق اپنی زبان کھولنے سے پہلے دو بار ضرور سوچ لیں کہ اب عوام ان کی جھوٹی باتوں پر یقین نہیں کرنے والی کیونکہ عوام ان لوٹ مار کرنے والے ٹولے کی اصل چہر ے سے واقف ہوچکی ہے ۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست ختم ہو کر رہ گئی ہے، ملتان نے بتادیا کہ عزت کس کو اور ذلت کس کو ملی۔انھوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت اب نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی، آئندہ عید سے پہلے انشاء اللہ نیا پاکستان بن جائیگا۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں فیصلہ کر کے آیا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ لیے بغیر نہیں جانا،جھے آصف زرداری کی طرح کرپشن سے مال بنانے والی سیاست نہیں آتی، ہمارے پاس تجربہ ہے اقتدار میں آکر اسے استعمال کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لے جائیں گے، سیاست میں بڑے بڑے مگرمچھ بیٹھے تھے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں بھی گو نواز گو ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جس نے آصف زرداری، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو کرپٹ قراردیا۔ ہماری جدوجہد کی وجہ سے تحریک انصاف آج ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے-

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں کتاب ’شام شعر یاراں‘ کی تقریبِ اجرا کے دوران انتظار حسین، ضیا محی الدین، عبداللہ حسین، افتخار عارف، زہرہ نگاہ، عطاالحق قاسمی، مستنصر حسین تارڑ، آغا ناصر، پیرزادہ قاسم، رضا علی عابدی، مصور شاہد رسام، کراچی آرٹس کونسل کے صدر اور سکریٹری محمد احمد شاہ کراچی میں ساتھویں عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے-ان کا کہنا تھا کہ کراچی بلاشبہ دمشق سے آگے بڑھ گیا ہے اور کراچی والوں نے کمال کر دکھایا ہے۔ لاہور والوں نے یہاں کی دیکھا دیکھی کانفرنسیں شروع کیں اور اب کراچی، لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اردو کانفرنسیں منعقد ہو رہی ہیں-افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے بھارت سے آئے ہوئے مندوب ڈاکٹر قاضی افضال حسین نے کہا کہ انسان کا زبان سے تعلق دو سطحوں پر ہوتا ہے۔ ایک سطح خلقی ہوتی ہے اور دوسری معاشی۔سکریٹری آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر زبان ایک تہذیب کو جنم دیتی ہے۔ اردو نے بھی ایک تہذیب کو جنم دیا ہے۔ افراد اداروں کو متحرک رکھنے والی قوت ہوتے ہیں۔ یہ دلوں سے دلوں کے تعلق کا اور تہذیب کا تہذیب سے رشتہ ہے۔افتتاحی اجلاس کے بعد ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب ’شامِ شعرِ یاراں‘ کی تقریب اجرا ہوئی جس کی صدارت ممتاز شاعرہ زہرہ نگاہ نے کی۔مصور شاہد رسام نے اس موقع پر مشتاق احمد یوسفی کی تصویر ذاتی تجربات و واقعات کی روشنی میں دکھائی۔آرٹس کونسل کی جانب سے شیماکرمانی کو سماجی خدمات پر اوکسفرڈ کی سربراہ امینہ سید اور احمد شاہ نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راؤنڈر محمد حفیظ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لینے کے فٹ ہو گئے ہیں۔ کستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حفیظ نے نیٹس میں آدھے گھنٹے پریکٹس کی اور انھیں ہاتھ میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ 19 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ کا نام شامل ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پاکستانی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ بمباری جمعرات کی صبح وادی تیراہ میں کی گئی ہے،بمباری سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔وادی تیراہ دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے، اس علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں کا سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جن میں کئی شدت پسند ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔
خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سےکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے متعدد بار دعوے کے باوجود ابھی تک علاقہ شدت پسندوں سے محفوظ نہیں کرایا جا سکا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ٹیکسٹائل سٹی میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹریل یونٹس کو رعایتی ٹیرف پربجلی کی فراہمی کے ساتھ اسٹیم اور گرم پانی مہیا کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے ساتھ600 میگاواٹ کے حامل کول پاور کا مشترکہ منصوبہ زیرغور ہے، مجوزہ منصوبہ کے الیکٹرک نے پیش کیا ہے۔
یہ بات پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے 58 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کی، دوران اجلاس کے الیکٹرک کے بزنس ڈیولپمنٹ ہیڈ ڈاکٹر سید نوید احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عامر طلعت نے مجوزہ مشترکہ کول پاورپروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جس پرپاکستان ٹیکسٹائل سٹی بورڈاور کے الیکٹرک نے اس ضمن میں باقاعدہ معاہدے پررضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاہدے کی سفارشات منظوری کے لیے وفاقی وزارت ٹیکسٹائل کو ارسال کردیں۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک اس سے قبل بھی پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے ساتھ 50 میگاواٹ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ کرچکی ہے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب، تین وفاقی وزرا اور انتظامیہ کے افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو اس بارے میں کارروائی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے 29 ستمبر کو یہ حکم شاہراہ دستور پر دھرنا دینے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر دیا گیا تھا۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے 31 اگست اور یکم ستمبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ہونے والے چار افراد کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر ریلوے کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے چھ افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز نے جمعرات کو اس مقدمے میں نامزد کیے گئے پولیس افسران کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانا نے کہا کہ شاہراہ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں نے وقوعے کے روز پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کرنے سے روکا۔
اُنھوں نے کہا کہ پولیس حکام نے اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں کسی بھی پولیس اہلکار کے پاس کوئی آتشیں اسلحہ موجود نہیں تھا کسی انتظامی حکم پر جوڈیشل آرڈر پاس نہیں کیا جا سکتا۔
وقار رانا نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس حکام کو سنے بغیر اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جو کسی طور پر بھی انصاف کے تقاضوں سے مطابقت نہی رکہتا۔
اُنھوں نے عدالت کو بتایا کہ اس واقعے کی دو ایف آئی آرز پہلے سے درج ہیں۔ ایک مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ کے انچارج کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے درج کروایا گیا ہے۔