Friday, 15 November 2024

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) ڈائریکٹر کالجز پروفیسر غلام سرور سپرا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئی) کی جگہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب ہونے والے اساتذہ کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو ماہ پہلے مختلف مضامین پڑھانے کے لیئے 30ہزار تنخواہ پر سی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج ،گورنمنٹ علامہ اقبال کالج، گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سمیت دیگر سرکاری کالجز میں تعینات کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورے کے دوران امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیلی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ سے ملاقات کی، اس دوران امریکا کے سیکریٹری دفاع ایش کارٹر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف امریکی نائب صدر جوبائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور ارکان کانگریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان پینٹا گون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ جنرل راحیل سے نتیجہ خیز بات چیت ہو گی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا کے23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق روس میں حالیہ حملوں اور دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جن ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کیا ہے ان میں ٹیکساس، جورجیا، اوہائیو،فلوریڈا، انڈیانا، آریزونا، شمالی کیرولینا، لوسیانا، مشی گن، آر کنساس اور دیگر شامل ہیں۔زرائع کے مطابق ریاستی گورنروں نے پناہ نہ دینے کی وجہ پیرس خود کش حملہ آور کے قریب ملنے والے شامی پاسپورٹ کی وجہ بتائی ہے جبکہ دوسری جانب امریکی نائب صدر جوبائڈن نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے شامی متاثرین کو پناہ نہ دی تو یہ جنگجو داعش کی فتح ہوگی اور ہم داعش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ایمز ٹی وی (لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہر چائنا ، روس سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا میں سے 50فیل ہونے والے طلبا نے احتجاج کیا۔ طلبا کے مطابق نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کے تحت لیئے جانے والے امتحان کورس کے مطابق نہیں تھے ۔اور انکا مطالبہ ہے کہ انہیں پاس کیا جائے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کا فیصلہ تھا کہ اس دفعہ امتحان یو ایچ ایس نے لینا تھا جو کورس کے مطابق تھا اور اس امتحان میں صرف 26طلبا پاس ہوئے ہیں۔ فیل ہونے والے طلبا کے تحفظات دور کرنے کے لیئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں سے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹر نیشنل)پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد فرانس نے خود ساختہ اسٹیٹ داعش کے گڑھ رقہ میں جوابی کاروائی کا آغازکردیا ہے۔ فرانس کی جانب سے پہلے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمب کو تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے 10 جنگی طیاروں نے اتوار کو شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے گڑھ رقہ پر بمباری کی اور وہاں 20 بم گرائے۔ان کا کہنا تھا کہ "کارروائی کی ابتداء کرنا ایک معمول کی بات تھی اور فرانس کو اس کا حق حاصل تھا، ہم نے ماضی میں بھی یہ کیا اور ہم نے شامی شہر رقہ میں تازہ فضائی کارروائیوں کا اغاز کردیا ہے."واضح رہے اتوار کو ترکی میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے دوران فرانس کے وزیر خارجہ لارینٹ فیبیئس کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شام میں کارروائیاں کرنے میں حق بجانب ہے.

ایمز ٹی وی ( قصور ) قصور کے علاقے چڑے وان بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ تھانہ والا کے پولیس اہلکار چار ملزمان کو بر آمدگی کے لیئے لے جارہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیااور چاروں ملزمان کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس نے تعاقب کیا اور چڑے وان بائی پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ملزمان سمیت انکا ایک ساتھی ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی کی 90سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لئے ازبکستان جائیں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ ازبکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی جائے گی۔اس دورے کے دوران خطے میں امن اور سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کا م کرنے پر اتفاق کیا جائیگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران مشترکہ اعلامیہ اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی ( حب ) حب میں واقع یاہانہ موٹر سائیکل فیکٹری کے ورکرز نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں فیکٹری کے گیٹ پر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے بغیر اجازت کوئی بھی حتمٰی فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ اس حوالے سے کوئی بھی معاملات حکومت کی اجازت کے بغیر طے نہ کئے جائیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے جو بات کی اسے نامناسب سمجھتا ہوں۔ واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوران دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی اور دونوں حکومتوں کے کشیدہ تعلقات کے باعث سیریز کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ایمز ٹی وی(بہاولپور) نواب آف بہاولپور کی جانب سے 1947ءمیں بنائے گئے بہاولپور ڈویژن کے سب سے بڑے عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول کی 45کینال اراضی پر مختلف محکموں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس اسکول کو 96کنال اراضی مختص کی گئی تھی جس میں سے صرف 51کنال 2مرلے عباسیہ اسکول کے حصے میں ہیں باقی اسلامیہ یونیورسٹی ریلوے کیمپس کے قبضے میں 14کنال ، جانباز فورس ٹریننگ سینٹر کے قبضے میں 4کنال 8مرلے ، ماڈل ٹاﺅن لیڈیز کلب کے قبضے میں 12کنال، ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے پاس 11کنال 13مرلے جبکہ پرائیوٹ نرسری کے قبضے میں 2کنال7مرلے موجود ہیں۔عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول میں اس وقت طلباءکی تعداد2800سے تجاوز کر چکی ہے جگہ کی کمی کے باعث بچوں کو کھلے آسمان تلے گراﺅنڈ میں شدید سردیوں اور گرمیوں میں بیٹھنا پڑتا ہے۔اسکول کی اراضی پر نہ ´صرف سرکاری اداروں کا ناجائز قبضہ ہے بلکہ پرائیوٹ طور پر بھی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔