Saturday, 11 January 2025

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد سینیٹ کے نئے ریپبلکن رہنما اور صدر براک اوباما، دونوں نے اس سیاسی تعطل کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے-سینیٹ کے نو منتخب رہنما میچ میک کونل نے کہا کہ وہ غیر موثر سینیت کو فعال بنائیں گے اور بل پاس کرائیں گے۔صدر براک اوباما نے بھی کہا ہے کہ وہ ’ آئندہ دو سالوں کو زیادہ سے زیادہ کار آمد بنانے کے لیے نئے کانگریس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں جماعتوں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن کو عوامی خدشات کو دور کرنا چاہیے لیکن انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ’صدر کی حیثیت سے یہ ان کی مخصوص ذمہ داری ہے کہ کام نکلوانے کی کوشش کریں۔‘صدر براک اوباما جعمے کو وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے رہنماوؤں کی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

ایمز ٹی وی:(کراچی) لیاری کےعلاقے خالق جمعہ ہال کے قریب مخالف گروپ کے کارندوں نے گھسنے کی کوشش کی جہاں بابا لاڈلہ گروپ کی جانب سے انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور علاقے میں دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ فائرنگ میں ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد پیپلزپارٹی کے کارکن تھے جن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے چھ ماہ کی ڈیڈلائن نہیں دی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم کے زیر صدارت پولیو اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے چھ ماہ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم نے ملک میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کرتے ہوئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے مجرم گلو بٹ نے سزا کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا کہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر 11 سال کی سزا انصاف کے منافی ہے اور اس کے ڈنڈے سے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ صرف گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جرم چھوٹا ہے لیکن اس کی سزا بڑی دی گئی اس لئے سزا کم کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر گلو بٹ کے دستخط نہ ہونے پر درخواست واپس کردی اور گلو بٹ کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تصدیق شدہ وکالت نامہ جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ 17 جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم گلو بٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

وزیرا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وزیراعظم نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جب عدالت نے کیس کوئٹہ منتقل کرنے کا کہا تو تحریک انصاف کے وکیل عرفان قادر نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے کیس کی باری آتی ہے تو ہمیں سنا نہیں جاتا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کروں گا یہ میرا قانونی حق ہے اورکیس کی پیروی کے لئے کوئٹہ نہیں جاؤں گا۔ جسٹس جواد نے عرفان قادر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سارا دن کوئٹہ میں سنیں گے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت وزیراعظم کی نااہلی کے لئے براہ راست اسپیکر کے پاس جانا نہیں بنتاجس پر تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم پر لگائے گئےالزامات اب تک ثابت نہیں ہوئے جبکہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اوروزیراعظم نے اسمبلی فلورپرجو بھی کہا آرمی چیف نے اس کی تردید نہیں کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف تین مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پرغلط بیانی سے کام لیا جس کے بعد وہ آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کوئٹہ میں 10 نومبر کوہوگی ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں جاری ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیا جس پرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارفین کو ریلیف دینے کے اقدماات شروع ہوگئے ہیں اور کابینہ کے فیصلےکے مطابق صارفین کی شکایات کا ہرصورت ازالہ کیاجائے گا، اجلاس کے دوران وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق کابینہ کوبریفنگ دی گئی وزیراعظم نے وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ اووربلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے اور صارفین کے حقوق کاتحفظ اورانکی شکایات کا ازالہ ہرصورت یقینی بنایا جائے، جبکہ وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو اوور بلنگ کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اووربلنگ کے معاملے سے نمٹنے کے لئے جامع میکنزم بنا رہے ہیں اور اس میں جہاں خرابی ہوئی اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی، ریلوے اور دیگر محکموں کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر وہاں موجود تمام عملے کو یرغمال بنالیا، ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں پورے سینٹر کو الٹ پلٹ کرکے وہاں سے 50 لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گئے، شہر قائد کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) زرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور گورننگ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی آئندہ صدارت کے لئے نجم سیٹھی کا نام تجویز کیا تھا۔ پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 10 نومبر کو آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد نجم سیٹھی آئندہ سال یکم جولائی کوایک برس کے لئے عہدہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے بعد اب فیصلوں کا اختیار بگ تھری یعنی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہے اور کونسل کے صدر کا عہدہ علامتی رہ گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طویل سماعت کے بعد 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز شہریوں کی گاڑیاں توڑنے والے کردار گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر 11 سال 3 ماہ قید اورایک لاکھ گیارہ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود گلو بٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔ مجرم کے وکیل کا عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ عدالتی فیصلے میں صرف گلو بٹ کو ہی ہدف بنایا گیا تاہم عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن فیصلے کے خلاف رواں ہفتے ہی کیس تیارکرکے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(نیویورک) دنیا کی کم عمر ترین نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ کن اقوام متحدہ کے اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد کیلئے 50 ہزار ڈالرس عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

17 سالہ پاکستانی حقوق اطفال کی کارکن کو کل اسٹاکہوم میں ورلڈ چلڈرنس پرائز دیا گیا۔ اس موقعے پر ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ ساری انعامی رقم اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کو بطور عطیہ دیں گی۔

معصوم فلسطینی بچے طویل عرصہ سے مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔ ہمیں ان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا تمام فلسطینیوں کے علاوہ دنیا بھر میں سب کو معیاری تعلیم کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہو۔ ملالہ