ھفتہ, 20 اپریل 2024


کنگنا اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں جگہ بنالی. کنگنا نے بالی ووڈ میں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی فلمز کی آفرز کو قبول کیا جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں.

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں جلوہ گرہوں گے.

کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی،انہوں نے کہاکہ وہ میرے اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں،لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘.

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی،پر مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی‘.

واضح رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں اب تک 3 نیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment