ھفتہ, 20 اپریل 2024


آسکر ایوارڈ2017 کی میزبانی کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف امریکی کامیڈین اور ٹاک شو کے میزبان جمی کیمل فروری 2017 میں ہونے والی آسکرز تقریب کی میزبانی کریں گے۔۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے منتظمین نے شوبز کی مشکل ترین تقریبات میں سے ایک آسکرز کے لیے میزبان کا انتخاب کرلیا ہے۔

اس سے قبل وہ 2016 میں ایمی ایورڈز کی میزبانی سرانجام دے چکے ہیں جبکہ امریکی میوزک ایوارڈز شو کے اسٹیج پر بھی جمی کیمل کو دیکھا جاچکا ہے۔2017 میں آسکرز کا اسٹیج 26 فروری کو لاس اینجلس میں سجے گا جسے مقامی طور پر امریکی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اکیڈمی کی جانب سے میزبان کا اعلان سامنے آنے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کیا گیا ہے، عموماً اس کا اعلان نومبر تک کردیا جاتا ہے۔

آسکرز کی میزبانی مختلف حوالوں سے ایک پیچیدہ کام ہے، تقریب میں موجود سیکڑوں اے لسٹ ستاروں کو محظوظ کرنا، دنیا بھر میں ٹی وی پر دیکھنے والے ناظرین کو بور نہ ہونے دینا اور ساتھ ساتھ تقریباً 20 ایوارڈز پیش کرنا میزبان کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

امریکی میزبان جمی کیمل سیاہ فام کامیڈین کرس راک کی پیروی کریں گے جنہوں نے آسکر نامزدگیوں میں صرف سفید فام افراد کی موجودگی اور ہولی وڈ انڈسٹری میں تنوع نہ ہونے کے تنازع کے باوجود 2016 میں آسکرز کی میزبانی کی تھی۔

یہ پروگرام 34 ملین ناظرین کے ساتھ 8 سالوں کا سب سے کم دیکھا جانے والا شو تھا۔

اس سے قبل آسکرز کے اسٹیج پر ٹیلی ویژن اسٹار نیل پیٹرک ہیرس سمیت کامیڈین ایلن ڈی جینریز اور فیمل گائے سے شہرت پانے والے سیتھ میک فارلین بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment