ھفتہ, 20 اپریل 2024


مس یونیورس نے مقابلے میں پھر قدم جما لیئے

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو 'مس یونیورس' یعنی کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کا اعزاز حاصل کیے ہوئے 23 سال گزر چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کے بعد سشمیتا ایک بار پھر اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ تاہم اس بار سشمیتا بطور جج شامل ہوں گی اور مقابلے میں شریک لڑکیوں کو ان کی خوبصورتی، انداز، ملبوسات اور سمجھ داری کے لحاظ سے جانچیں گی۔


رواں برس 'مس یونیورس' مقابلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 30 جنوری کو منعقد ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں اپنا مس یونیورس کا خطاب منیلا میں ہی حاصل کیا تھا۔ اداکارہ نے اس بات کا اعلان اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔واضح رہے کہ جس سال سشمیتا سین نے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا، اسی برس ایشوریا رائے بچن نے مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment