جمعرات, 25 اپریل 2024


بھارت میں آج تک کسی نے اسلام پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی، نصیرالدین شاہ

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)  اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آج تک کسی بھی ہدایتکار نے اسلام کے موضوع پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی ہے جو کہ بے حد افسوس کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں تو ہدایتکاروں نے ’’خدا کیلئے‘‘ جیسی فلم بنانے کی ہمت کی ہے۔ ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا۔ نصیرالدین شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ فلم ’’پی کے‘‘ میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ہندو مذہب کی بعض برائیوں پر تو خوب طنز کیا لیکن اسلام پر طنز سے کرنے سے گریز کیوں کیا تو انہوں نے کہا یہ سوال آپ ہیرانی صاحب سے پوچھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment