منگل, 23 اپریل 2024


ہالی ووڈ پولیٹیکل فلم ’ایل بی جے‘3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سابق امریکی صدر لنڈن بی جانسن کے گرد گھومتی ہالی ووڈپولیٹیکل ڈرامہ فلم ’ایل بی جے‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ راب رینرکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکا کے 36ویں صدر لنڈن بینس جانسن کی سیاسی زندگی اور صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد درپیش مشکلات کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں لنڈن جانسن کا مرکزی کردارہالی ووڈ کے معروف اداکار ووڈی ہارلسن نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رچرڈ جینکنز،کِم ایلن،جینیفر جیسن،ڈوہ میک کون،برینٹ بیلے اور رچ سومر سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment