Print this page

اداکارہ میرا نے انسانیت کی خدمت کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی۔ اداکارہ میرا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، شہزاد رائے، ابرار الحق اور جواد احمد سمیت بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور خاص طور پر مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی ساری زندگی ضرورت مند انسانیت کے لیے وقف کر دی۔ میرا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں مرتے بلکہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں

اور میں بھی کوئی ایسا بڑا کام کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ میرے جانے کے بعد بھی احترام سے میرا نام لیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں صرف ایک خواب ہے کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل جائے جس کے تحت میں دکھی انسانیت کی خدمت کروں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں