Print this page

ہالی ووڈ فلم اینابیل دیکھنےکے بعد خاتون کا زہنی توازن خراب

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)برازیل میں ڈراؤنی فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ۔ برطانوی میڈیا کےمطابق گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم اینابیل :کرئیشین کو دیکھنا برازیل کے شہر تیریسینیا کی 20سالہ نامعلوم خاتون کیلئے مہنگا پڑ گیا جن کا ذہنی توازن سینما میں فلم دیکھنے کے بعدبگڑ گیا۔
یہ خاتون باہر نکلنے پر عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگی،اس کے بعد شاپنگ مال میں اچانک چیخنے چلانے لگی اور فرش پر خود پر گھونسے برسانے لگی جبکہ اس کے دوست اسے سنبھالنے میں ناکام رہے۔
اس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ18اگست کو پیش آیا اور رپورٹ کے مطابق سینما سے باہر نکلتے ہی انہوں نے اپنے چہرے پر گھونسے مارنے شروع کردیئے تھے،ان کی حالت دیکھ کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں