منگل, 23 اپریل 2024


مایوسی اور ناامیدی پسند نہیں‘ ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑتی ہوں‘

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف دلکش اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مایوسی اور ناامیدی پسند نہیں‘ ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑتی ہوں‘ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں، عزت اورشہرت ملنے کے بعد اسے برقرار رکھنا ان کے حصول سے زیادہ مشکل ہوتا ہے‘ خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں جلد بحال ہوجائیں‘فلم انڈسٹری میں ترقی باتوں سے نہیں بہتر کام کرنے سے آئے گی۔
میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار میرا نے کہا کہ انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہئیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اردگرد کے لوگ بھی خوش رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھارت جیسا مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں‘ اگر معیاری فلموں میں لوگوں کو سامنے لایا جائے تو فلم انڈسٹری کو بہت جلد بحال کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں میں نے جتنا کام کیا ہے اس میں ہمیشہ کچھ منفرد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ انڈسٹری کی رونقیں ماضی کی طرح بحال ہو جائیں ۔ بھارتی انڈسٹری بالی ووڈ سے مقابلے کیلئے فنکاروں کو یکجا ہو کر کام کرنا پڑے گا۔
لالی ووڈ فنکارایک ہوجائیں تو ہم بھارتی انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لالی ووڈ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے صرف باتوں سے نہیں عملی کام کرنے سے فلم انڈسٹری میں ترقی ہوگی۔ میرا نے کہا کہ نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment