بدھ, 24 اپریل 2024


سگریٹ پینا ماہرہ خان کو مہنگا پڑ گیا

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے جہاں تصاویر میں دونوں کو سگریٹ پیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم ’رئیس‘ کے بعد ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا میں خوب ہوئے، بھارتی عوام کے علاوہ بالی ووڈاداکار بھی ماہرہ کے حسن کے سحر سے بچ نہ سکے جب کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے تو ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ کو بالی ووڈ کی خوبصورت اور دلکش اداکارہ کا خطاب دے دیا تھا۔
0 mahira 1506057119
بعد ازاں رواں سال مارچ میں دونوں اداکاروں کی دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں اسٹیج کے پیچھے کسی بات پربحث کرتے ہوئے نظر آرہے تھے اور یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے تاہم دونوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ اور کچھ نہیں۔
 
حال ہی میں ماہرہ اور رنبیر کی جاری ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر میں دونوں اداکار نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہرآدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
کچھ دیربعد دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں چلتے ہوئے نظرآئے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی موضوع پر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر ملاقات کی ہو اوربات ختم ہونے پر دونوں اپنے اپنے راستے پر چلے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment