منگل, 23 اپریل 2024


ماہرہ خان کا اپنی تصاویر پرردِعمل

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) رنبیر کپور کیساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد بالآخر ماہرہ خان بھی بول پڑیں اور کہا ہے کہ وہ میرانجی معاملہ تھا تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھادیا۔ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ”ورنہ “ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میںنجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں، یہ نجی معاملہ تھا، میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ آپ لوگ (میڈیا) ہر جگہ موجودہوتے ہیں، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں .

لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اوراس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔ واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اسلئے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment