جمعرات, 25 اپریل 2024


امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺکی مبارک باد پیش کر دی

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے۔
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پرحضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرمبارک باد دی ہے۔
bachan message
بگ بی کی جانب سے لکھا گیا کہ اس مبارک دن کے موقع پر وہ سب کو مبارباد پیش کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت اورامن کا پیغام بھی دیا۔
اداکارکی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کچھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں آقائے دوجہاں ﷺکی تعریف میں پڑھی جانے والی نعتوں کے اشعاربھی درج ہیں جب کہ ان ہی تصاویرمیں انہوں نے مدینے کی تصویربھی شیئر کرائی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment