جمعہ, 19 اپریل 2024


بہت ہوا شادی کا جشن، چلو! جنوبی افریقہ چلیں

 

ایمز ٹی (اسپورٹس) غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ویرات اور انوشکا کو گذشتہ رات ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
اس موقع پر ویرات نیلے ٹریک سوٹ جبکہ انوشکا سیاہ اور سفید دھاری دار جمپ سوٹ اور بلیک جیکٹ میں نظر آئیں۔بھارتی اسٹار جوڑی سال نو کا استقبال ایک ساتھ کرے گی، جس کے بعد ویرات جنوبی افریقہ کے ساتھ شیڈول کرکٹ سیریز میں مصروف ہوجائیں گے۔
دوسری جانب انوشکا وطن واپس آکر ممبئی میں آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، جس میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان ہوں گے، جبکہ فروری میں انوشکا، ورن دھون کے ساتھ فلم 'سوئی دھاگا' کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیں گی۔
واضح رہےانوشکا شرما اور ویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹ بوگو فینو چیتو میں منعقد ہوئیں، جس کے بعد وطن واپس آکر دوستوں اور اہلخانہ کے لیے الگ الگ استقبالیہ رکھے گئے۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment