منگل, 23 اپریل 2024


شاہ رخ کی فلم " زیرو" کو یہ نام کیسے ملا

 

ایمزٹی وی( انٹرٹینمنٹ) اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک بونے (چھوٹے قد کے حامل) شخص کا کردار ادا کیا ہے۔زرائع کےمطابق فلم کے ٹائٹل کے انتخاب سے پہلے پروڈیوسر نے کئی ناموں پر غور کیا، جن میں 'بونا'، 'رنگ ریز'، 'کترینہ میری جان' شامل تھے، لیکن قرعہ فال 'زیرو' کے نام نکلا۔ زرئع مطابق فلم کے نام کے حوالے سے آنند ایل رائے نے انکشاف کیا تھا کہ 'وہ زیرو کو نمایاں کرنا چاہتے تھے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میں لوگوں کے نامکمل پن کو نمایاں کرنا چاہتا تھا، ایک مکمل انسان ہونے میں کوئی بڑائی نہیں، ہم سب انسان ہیں اور 'زیرو' وہیں سے آتا ہے'۔
دوسری جانب فلم 'زیرو' کی ہیروئن کترینہ کیف نے مڈ ڈے کو بتایا کہ شاہ رخ خان اس فلم کے لیے پہلا انتخاب (فرسٹ چوائس) نہیں تھے بلکہ فلم کی کہانی کا مرکزی کردار وہ خود تھیں اور کنگ خان کو فلم میں بعد میں شامل کیا گیا۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں فلم کا نام بھی 'کترینہ میری جان' تجویز کیا گیا تھا اور فلم کی کاسٹ بھی مختلف تھی جبکہ شاہ رخ خان اس کا حصہ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم 'جب تک ہے جان' میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
فلم 'زیرو' میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی،کرشمہ کپور، جوہی چاولہ اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment