جمعہ, 19 اپریل 2024


قصور واقعہ، فلمی ستارے غم میں ڈوب گئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)قصور میں کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے ایک اور واقعے نے پورے ملک سمیت شوبز کو بھی ہلا کررکھ دیا۔
ماہرہ خان، ماورا حسین، حمزہ علی عباسی اور محمد حفیظ سمیت متعدد اداکاروں اور کرکٹرز نے ٹوئٹر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
نامور پاکستانی اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر ننھی زینب کے لیے آواز بلند کرتےہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا اس لرزہ خیز واقعے کے بعد میں اپنے احساسات کن الفاظ میں بیان کروں۔
 
.......
معروف سماجی شخصیت منیبہ مزاری بھی اس موقع پر چپ نہ رہ سکیں اور لکھا کہ 7 سال کی ننھی پری کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی خوفناک ہے ہم آخر کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔
 
 
 
 
خوبرو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ’یا اللہ اس قدر ظلم اور جہالت‘ہم بحیثیت قوم بہت شرمندہ ہیں۔ صرف زینب کا واقعہ نہیں بلکہ یہاں نجانے کتنے زیادتی اور قتل کےواقعات ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں۔
 
 
معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کی لاش زیادتی کے بعد کوڑے دان سے برآمد ہوئی اس کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں اور جب وہ واپس آئیں گے تو اپنی بچی کی تدفین کریں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment