منگل, 23 اپریل 2024


کرن جوہر اور کنگنا رناوت کی سرد جنگ ہوئی ختم

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) کنگنا رناوت نے گزشتہ برس فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں انہیں ہی اقرباء پرور قرار دے دیا تھا جس کے بعد فلم نگری میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔ اداکارہ کے بیان کے بعد فلم نگری میں اپنے بچوں کو متعارف کرانے والے اداکاروں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ساتھ ہی ایوارڈ شو میں کرن جوہر، سیف علی خان اور ورون دھون نے اداکارہ کا مذاق بھی اڑایا تھا۔یکن اب نئے سال کے آغاز میں دونوں شخصیات نے گلے شکوے بھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کرن جوہر کے نئے ریئلٹی شو میں اداکارہ نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کنگنا، کرن جوہر اور روہت شیٹھی کے ریئلٹی شو’ انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار‘ میں خصوصی شرکت کریں گی اور اس حوالے سے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔

زرائع کے مطابق اداکارہ کنگنا نے کرن کے شو میں شرکت کی دعوت پر حامی بھرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں کیوں کہ یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کرن جوہر ان کے ساتھ شو کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو کرن جوہر سے تنازع کے بعد فلم نگری میں بائیکاٹ کا سامنا ہے اور اس پریشانی سے نکلنے کے لیے وہ عامر خان کی ہدایات پر عمل کررہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment