جمعرات, 18 اپریل 2024


ٹی وی چینلز کو مارننگ شوزمیں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدالتی حکم پر ٹی وی چینلز کو مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
زرائع کے مطابق پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ملکی ٹی وی چینلز پر نشرہونے والے مارننگ شوز میں بے ہودہ اور اخلاق باختہ مواد دکھانے اور ان کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کردی۔ اور کسی قسم کا بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد ہر گز نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ پیمرا لاز کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کی پاسداری کی جائے، فحش، لچر پن، توہین مذہب اور اخلاقی اقدار کے منافی مواد پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
دریں اثنا پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو روزانہ 10 منٹ تک پبلک سروس پیغامات نشر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment