ھفتہ, 20 اپریل 2024


فلم ’سوئی دھاگا‘ میں انوشکا شرما کا دلچسپ کردار

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)انوشکا شرما نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ ہر فلم میں پہلے سے مختلف انداز میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔ فلم ’سوئی دھاگا‘ میں پہلی مرتبہ انوشکا شرما اداکار ورون دھون کے ہمراہ کاسٹ کی گئی ہیں ۔ اس سے قبل ورون دھون نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک مداحوں سے شیئر کردی تھی اور لکھا تھا کہ ’ہاتھ پیر کا میل گورو، سوئی دھاگے کا کھیل شروع‘۔ اور اب انوشکا کے نئے روپ نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ فلم میں انوشکا نے ایک نہایت سادہ، باہمت اور محنتی خاتون کا کردار نبھایا ہے، جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں انوشکا کو ساڑھی پہنے ایک سادہ سی بھارتی خاتون کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب انوشکا نے بھی ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ایک کپڑے پر دھاگے سے پھول کاڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے لکھا، ’کترن سے بُنی کہانی، پیوند لگا کے ہے سنانی‘۔فلم 'سوئی دھاگا' رواں برس 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment