جمعرات, 25 اپریل 2024


تیمور علی خان نے سب کو حیران کردیا

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور گاہے بگاہے ان کی تصاویر اور نت نئے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔
ننھے تیمور نے گزشتہ ماہ اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا لیکن اب چھوٹے نواب کے حوالے سے خبروں نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خود کی فٹنس کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور اس کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی احتیاط کرتی رکھتی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے صاحبزادے تیمور کوبھی ’جم‘ کی ممبرشپ دلادی ہے۔
تیمور علی خان نے ایک سال کی عمر میں فٹنس کے لیے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ’مائی جم‘ نامی فٹنس سینٹر جوائن کیا ہے جہاں انہیں گزشتہ روز نانی گود میں اٹھاکر لائی تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ’مائی جم‘ نامی فٹنس کلب خصوصی طور پر بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جس میں 6 ہفتوں سے لے کر 10 سال کے بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی تربیت کا خیال رکھا جاتا ہے۔
اس جم میں ہر ہفتے بچوں کی میوزک، ڈانس، گیمز، خصوصی رائیڈز سمیت کئی طرح کے کھیلوں کی کلاسسز ہوتی ہیں جس سے بچوں کی تربیت کی جاتی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment