پیر, 23 جولائی 2018


بچوں کے پسندیدہ "زکوٹا جن" طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان کی تاریخ کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کےمشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف ’’زکوٹا جن‘‘ انتقال کر گئے۔
ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے بچوں اور بڑوں کے ہر دلعزیز فنکار مطلوب الرحمان عرف منالاہوری انتقال کرگئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 40 سال ٹی وی اور اسٹیج کی خدمت میں گزار دیئے۔
’عینک والا جن‘‘ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ تھا اور اس میں اداکار مطلوب الرحمان نے ’’زکوٹا جن‘‘ کا لازوال کردار ادا کرکے اس کردار کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا جو بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر آج بھی نقش ہے اور انکا معروف ڈائیلاگ مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں؟ میں کس کو کھاؤں؟ آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment