Print this page

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کےساتھ ہوگی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج سہ پہر ساڑھے تین بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
سری دیوی کی لاش کو ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالہ میں واقع اسپورٹس کلب میں صبح 9 بجے عام عوام کے لیے رکھ دیا گیا تھا، جہاں اس کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔
اس سے قبل رات دیر گئے سری دیوی کی لاش کو دبئی سے ممبئی لایا گیا تھا، ان کی میت خصوصی طیارے میں لائی گئی۔
خیال رہے کہ سری دیوی 24 فروری کی رات 9 بجے کے بعد دبئی کے معروف امیریٹس ٹاورز ہوٹل میں پانی کے ٹب میں ڈوب کر چل بسی تھیں۔
سری دیوی کی لاش رات دیر گئے معروف صنعت کار مکیش امبانی کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لائی گئی، جس کے بعد صبح کو ان کی لاش اسپورٹس کلب میں رکھ دیا گیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق سری دیوی کی لاش کو اسپورٹس کلب میں رکھے جانے کے بعد وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی اور اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں