Print this page

ماں کی موت کے بعد سوتیلے بیٹے نے دوریاں ختم کردی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سری دیوی کی موت کے بعد ان کے خاندان میں برسوں سے جاری رنجشیں ختم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت نے جہاں کروڑوں لوگوں کو دکھی کردیا وہیں ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور، بیٹیوں خوشی اورجھانوی کپور اور شوہر بونی کپور کے درمیان برسوں سے جاری نفرت اور رنجشیں ختم ہوگئیں۔
سری دیوی کی موت کے وقت ارجن کپور اپنی سوتیلی ماں اور والد کے ساتھ اپنے تمام اختلافات بھلا کر بڑے بیٹے کا حق نبھاتے ہوئے آخری رسومات میں پیش پیش رہے اور گزشتہ رات انہوں نے بڑے بھائی کا حق نبھاتےہوئے اپنے اور اپنی سوتیلی بہنوں کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے انہیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔
اس موقع پر ارجن کپور اپنے والد سے گلے لگے اور اپنی بہنوں کو حوصلہ دیا۔ واضح رہے کہ پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی سے دوسری شادی کی تھی۔ارجن کپور اپنے والد کی دوسری شادی سے بالکل خوش نہیں تھے اور میڈیا میں برملا سری دیوی اوراپنی سوتیلی بہنوں سے نفرت کا اظہار کرچکے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں