جمعرات, 20 ستمبر 2018


بالی ووڈ پر راج کرنے والی " مینا کماری" کی 46ویں برسی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے بالی ووڈ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ مینا کماری کی آج 46 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
1932 کو ممبئی میں ماسٹر علی بخش اور اقبال بیگم کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ جبیں کے والدین فلموں اور تھیٹر پر چھوٹے موٹے کردار ادا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کے ابتدائی ایام انتہائی کسمپرسی میں گزرے۔ والدین کو شوق تھا کہ ان کی اولاد بھی فلم نگری میں قدم رکھے جس کی وجہ سے ماہ جبیں کو ’’میناکماری‘‘ بننا پڑا اور 7 برس کی عمر میں ہی انہوں نے چائلڈ ایکٹرس کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
1949 میں مینا کماری نے بحیثیت ہیروئن اپنی پہلی فلم میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کیوجہ شہرت غمگین کردار رہے جن کو فلم بینوں نے بے حد سراہا۔ اس زمانے میں جہاں نرگس اور مدھوبالا جیسی اداکارائیں بالی ووڈ میں موجود تھیں وہیں مینا کماری نے اپنی الگ پہچان بنائی۔ انہوں نے 90 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جن میں پاکیزہ، پری نیت، کوہ نور، صاحب بی بی اورغلام ، کاجل، پھول اور پتھر جیسی سدا بہار فلمیں شامل ہیں۔ مینا کماری اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ شاعرہ بھی تھیں اور ’’ناز‘‘ تخلص رکھتی تھیں۔ انہیں مطالعے کا بھی شوق تھا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment