Print this page

"سات دن محبت ان" کا پہلا پوسٹر جاری

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)لولی ووڈکی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں اداکارہ آمنہ الیاس کے کردار کا پہلا پوسٹر رلیز ہوگیاہے۔
سات دن محبت ان کی ریلیز کی تاریخ قریب آنے پر کرداروں کے پوسٹرز کے ذریعے لوگوں کے اندر اس کے لیے اشتیاق بڑھایا جارہا ہے۔
پہلے شہریار منور اور ماہرہ خان کے کرداروں کے پوسٹرز سامنے آئے اور اب آمنہ الیاس کے کردار کی پہلی جھلک پیش کی گئی
آمنہ الیاس کے کردار کا نام غزالہ ہے جو کہ حقوق نسواں کی پرزور حامی ہے۔
 
5ac0a41923068
پوسٹر کے ساتھ جاری بیان کے مطابق غزالہ ایک خودمختار اور مضبوط قوت ارادی کی حامل لڑکی ہے جو کہ اپنی زندگی کے مقصد کے لیے پرجوش ہے۔
خیال رہے کہ سات دن محبت ان رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں