Print this page

عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)نایاب ہرنوں کا شکار کرنے کے کیس میں جودھ پور کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور عدالت نے تبو،سیف علی خان، سونالی اور نیلم کو کیس سے بری کردیا ہے۔
سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران نایاب ہرنوں کا شکار کیا تھا۔اس موقع پر ان کی گاڑی میں ساتھ اداکارسیف علی خان، نیلم ، سونالی باندرےاور تبو بھی موجود تھے۔
سیف علی خان، سونالی باندرے ، تبو اور نیلم بھی اس مقدمے میں سلمان خان کے شریک ملزم ہیں اور ان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔جبکہ سلمان خان کو غیرقانونی شکار اور اسلحہ ایکٹ کے تحت چار مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ اگرسلمان خان کو اس مقدمے میں سزا ہوتی ہے تو شریک ملزمان کو بھی اسی سزاکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا6سال اور کم سے کم سزا ایک سال ہو سکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں