منگل, 16 اپریل 2024


8 سالہ بچی کے سفاکی قتل پر بالی ووڈ کے سپر اسٹارز بھی بول اٹھے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، بعد ازاں مندر میں اس کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی 8 سالہ آصفہ بانوکے ساتھ ہوئے اس لرزہ خیز واقعے نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ اسٹارز کو بھی اشک بار کردیا ہے۔
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئےبالی ووڈ اسٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا تصور کیجئے8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہاہوگا جب اسے منشیات دی گئی اور کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، اگر آپ اس کے ساتھ ہونےوالی دہشتگردی کو محسوس نہیں کرسکتے تو آپ انسان نہیں ہیں، اگر آپ آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو آپ کچھ نہیں ہیں۔
اداکارہ انوشکا شرما نےاپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دنیا کو کیا ہوگیا ہے، بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والے ان لوگوں کو سخت ترین سزا دینے کی ضرورت ہے، ہماری انسانیت آخر کہاں گئی۔
اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا کیسے ایک انسان دوسرے انسان کے ساتھ اتنا وحشیانہ سلوک کرسکتا ہے۔ اس واقعے میں ملوث لوگوں کو کوئی پچھتاوا نہیں، کیا کوئی انسانیت نہیں، کیسے آپ اپنے آپ کو ایک چھوٹی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے اور اسے قتل کرنے کی اجازت دے سکتے ہو سمجھ سے باہر ہے۔
اداکار سنجے دت نے کہا ہم ایک معاشرہ قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، 8 سالہ آصفہ کے ساتھ جو کچھ ہوا سے پڑھ کر ایک والد کے طور پر میں اس وقت غصے سے بھرا ہواہوں۔ میرا دل آصفہ کے گھر والوں کے ساتھ ہے، میں ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ ایک بچی کے ساتھ یہ سب ہوگیا۔اب انصاف ہونا چاہئیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment