جمعرات, 18 اپریل 2024


ماہرہ خان کے آنے والی نئی فلم کا ٹیزر جاری

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمینٹ) ماہرہ خان اور شہریار منور کی نئی فلم ”سات دن محبت ان“ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اور دلکش اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر مداحوں پر اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں، ماہرہ خان اور شہریار منور کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”سات دن محبت ان“ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے

فلم کے ٹیزر میں ماہرہ خان کافی موج اور مستی کے موڈ میں نظر آرہی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ماہرہ خان کامیڈی کرتی نظر آئیں گی جب کہ فلم میں ماہرہ خان کے مد مقابل ہیرو شہریار منور کا کردار ایک عام سے آدمی کا دکھایا گیا ہے جو الجھن کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ فلم کے ٹیزر میں آئٹم سانگ کی جھلک بھی ہے تاہم یہ آئٹم سانگ کونسی اداکارہ کررہی ہیں اس حوالے سے فلم کی ریلیز کی بعد ہی پتہ چلے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment