جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستانی فلمیں اورسینما انڈسٹری ایک نئی اورجدید دورکی طرف بڑھ رہی ہے،عروہ حسین

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے مرکزی نہیں کوئی جاندار کردار کرنے کا شوق ہے جسے لوگ برسوں یاد رکھیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے کیوں کہ یہاں پرکسی ایک ہی طرز کی نہیں بلکہ مختلف موضوعات پر فلمیں بنانے کا رجحان زورپکڑ رہاہے۔ اس کے علاوہ فلموں میں کسی ایک چہرے کوباربارکاسٹ کرنے کے بجائے بہت سے نئے فنکاروں کوکام دیا جا رہا ہے۔
عروہ حسین نے کہا کہ اسی طرح فلم کی ڈائریکشن کے شعبے میں بھی باصلاحیت لوگ کام کررہے ہیں ان میں اکثریت پہلی مرتبہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئی ہے مگران کے کام کا انداز اور ان کی سوچ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلمیں اورسینما انڈسٹری ایک نئی اورجدید دورکی طرف بڑھ رہی ہے، اس سفر میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے فنکار اورٹیکنیشنز ہمارے ساتھ ہونگے ، اس طرح سے بھی بہتری کے ا?ثارنمایاں ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ مجھے مرکزی کردارسے زیادہ ایک ایسا جاندارکردارکرنے کا شوق ہے جس کو لوگ برسوں یاد رکھیں اوروہ کردار میری فنکارانہ صلاحیتوں کی عمدہ ضمانت بن سکے، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں، میں ایسے ہی کرداروں میں کام کرتی نظر آؤں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment