منگل, 16 اکتوبر 2018


معروف ناول نگار مظہر کلیم دنیا سے رخصت ہوگئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سیکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے۔
نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصےسے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔
22 جولائی 1942ء کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو "جمہور دی آواز" کے اینکر پرسن بھی رہے۔
مظہر کلیم نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (سابقہ جامعہ ملتان) سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔
جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا لیکن مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment