Print this page

سدھو کی پاکستان آمد پر بھارتی انتہاپسندوں نے غداری کا مقدمہ درج کردیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور سربراہ پاک فوج سے ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف محاذ کھول لیا،انتہاء پسندوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ،نوجوت سنگھ سدھو کے پتلے نذر آتش کیے اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان آئے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور گرم جوشی سے گلے بھی ملے۔

وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارتی میڈیا سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں