جمعہ, 19 اپریل 2024


مسٹر دبنگ خان کے فلمی دنیا میں 30 سال مکمل

 

نئی دہلی: سلمان خان نے بالی ووڈ میں 30 سالہ فنی سفر مکمل کرلیا ہے جب کہ اس دوران انہوں نے فلموں میں ایسے ایسے لازوال کردار ادا کیے جو امر ہوگئے۔
بالی ووڈ فلم نگری میں دبنگ خان اور سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فنی کیریئر میں بہت سی مشہور فلمیں کیں۔
سلومیاں فلم انڈسٹری میں ایسے ہیرے کی مانند ہیں جسے کوئی چھوتا ہے تو وہ خود بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے جس کی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان جیسی اداکارائیں ہیں۔
سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے ڈیبیو کیا لیکن اُن کی اصل شہرت کی وجہ ڈیبیو فلم کے اگلے ہی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ بنی جس نے سلمان خان کے لئے فلم نگری میں کامیابی کی راہ ہموار کردی۔
سلمان خان اپنے 30 سالہ فنی کیریئر میں 103 فلمیں کرچکے ہیں اوران میں انہوں نے ایسے ایسے کردار اداکیے جو امرہوگئے جب کہ اُن کا فلموں میں اپنایا گیا انداز بھی نوجوان نسل میں بہت مقبول ہوا۔
سلومیاں کی مشہور فلموں میں انداز اپنا اپنا، ہم آپ کے ہیں کون، جڑواں، ہم دل دے چکے صنم،تیرے نام، وانٹڈ، دبنگ ،باڈی گارڈ،بجرنگی بھائی جان اورٹائیگر زندہ ہے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کرداراداکررہی ہیں، فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment