Print this page

باحجاب حسینہ "مس انگلینڈ " کی دوڑ میں شامل

 

انگلینڈ: سارا افتخار مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی باحجاب امیدوار ہوں گی۔
فرانسیسی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق قانون کی طالبہ سارا افتخار مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والے 50 امیدواروں میں شامل ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی مسلم امیدوار بن سکتی ہیں۔
مقابلے کے ترجمان اینگی بیسلے نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ صاف ثابت کررہا ہے کہ مس انگلینڈ جس طرح کا انگلینڈ آج ہے اسی کو پیش کررہی ہیں’۔
 
5b8ee0dc22eb9
مس انگلینڈ کی 20 سالہ مسلم امیدوار پہلے ہی مس ہودرزفیلڈ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور مس انگلینڈ میں شمالی انگلش مارکیٹ ٹاؤن کی نمائندگی کررہی ہیں۔
سارا افتخار بنیادی طور پر میک اپ آرٹسٹ ہیں اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے روایتی لباس میں اپنی تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں کاروبار شروع کیا تھا۔
 
5b8ee0ece3e78
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر میں خود کو ڈھانپنا اور سادہ لباس پہننا چاہتی ہوں تو یہ ایک مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی دیگر امیدواروں کی طرح ہوں’۔
خیال رہے کہ مقابلے کا پہلا راؤنڈ بشمول اسپورٹس بیچ بیوٹی مقابلہ جولائی میں ہوا تھا۔
مقابلے میں حصہ لینے والی امیدواروں کے حق میں عوام بھی اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مس ورلڈ کا مقابلہ چین کے شہر سانیا میں نومبر اور دسمبر میں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں