ھفتہ, 20 اپریل 2024


معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ کا انتقال کس حالت میں ہوا؟

معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ طویل علالت کے بعد انتہائی کسمپرسی کی حالت میں آج ملتان میں انتقال کرگئیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کی بیماری میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 10 روز سے ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھیں، جو آج صبح خالقِ حقیقی سے جاملیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کے سفید خلیوں کی کمی کی بیماری میں مبتلا اور منشیات کی عادی تھیں۔

35 سالہ نائلہ شاہ نے کیرئیر کا آغاز اسٹیج ڈانسر کی حیثیت سے کیا تھا، انہوں نے کئی ٹی وی پروگرام بھی کیے اور پھر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا۔

تاہم شوہر کے انتقال کے بعد نائلہ شاہ کے خاندان والوں کی جانب سے ان کی جائیداد پر قبضہ کر لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے انتہائی غربت میں زندگی گزاری اور بھیک مانگ کر گزر بسر کی۔

نائلہ شاہ نے سوگواران میں ایک 7 سالہ بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو چھوڑا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment