جمعرات, 25 اپریل 2024


ابھیجیت بھٹاچاریہ بالی ووڈ کے کنگ خان نے سے ناراض ہوگئے

 

ممبئی: شاہ رخ خان میری وجہ سے سپر سٹار بنے ہیں ،بھارتی گلوکار ابھیجیت۔
ابھی جیت بھٹاچاریا نے حال ہی مین انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کو سوپر سٹار بنایا ہے اور جب سے میں نے ان کے لئے گانا چھوڑا ہے وہ لونگی ڈانس کرنے لگ گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں نے ان کے لئے گانے گائے ہیں وہ تب تک ہی سوپر سٹار رہے اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے میں نے گانا اس لئے چھوڑا کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ نا انصافی کی ہے اور فلم میں ہوں نہ کا سارا کریڈٹ سپورٹ بوئے سے لے کے سب کو دیا پر مجھے نہیں اور فلم اوم شانتی اوم میں بھی ایسا ہی ہوا مجھے کسی چیز کی کمی نہیں لیکن انہوں نے میرے عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی۔
واضح رہے کہ ابھیجیت بھٹاچاریا نے شاہ رخ خان کے لئے بہت سے گانے گائے ہیں اور ذیادہ تر سوپر ہٹ رہے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment