جمعرات, 18 اپریل 2024


عامر خان نے "باربی ڈول " کی تعریفوں کے پل باندھیئے

 

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نے کترینہ کیف کے ڈانس کی بے حد تعریف کری انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کے میں اگلے 10سال تک ایسا ڈانسر نہیں بن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان بولی ووڈکی باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار ہیں اور ان کی تعریف کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حال ہی میں ایک انے والی فلم کا گانا ثریا جان شوٹ ہوا جس میں کترینہ کیف نے بہت بہترین ڈانس کیا ۔ جس پر ایک انٹرویوں میں عامر خان نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ گانا ہے جس پر ڈانس سٹیپس بہٹ مشکل ہے انہوں نے بتایا کے ان کو اس گانے کی شاعری بہت پسند آئی ہے اور اس پر کترینہ نے جس مہارت سے ڈانس کیا ہے میں وہ اگلے 10سال میں بھی نہیں کر سکتا۔
مزید تفصیلات کے مطابق عامر خان تو کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھک رہے مگر دوسری طرف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کے انہیں عا مر خا ن پر بلکل بھروسہ نہیں۔ انہوں نے بتیا کے ڈانس کے ایک اسٹیپ میں مجھے عامر خان کی طرف گرنا تھا اور عامر نے ان کو پکڑنا تھا اور اس بات پرکترینہ کو بلکل بھروسہ نہیں تھا ان کو لگ رہا تھا کے عامران کو گرا دیں گے لہٰذہ بہت مشکلات کے بعد وہ یہ اسٹیپ شوٹ کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ثریا جان کو اب تک یوٹیوب پر 66لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور جس فلم کا یہ گانا ہے وہ فلم ”آف ہندستان“8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment