جمعرات, 25 اپریل 2024


سعودی عرب میں راحت فتح علی خان کا پہلا قوالی کا کنسرٹ منسوخ

 

ریاض :پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کا کنسرٹ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچر سینٹر میں ہونا تھا۔کنسرٹ کیلئے سینکڑوں ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے تھے لیکن انتظامیہ نے عین وقت پر شو کو منسوخ کر دیا۔ شو میں 3 ہزار تک مداحوں نے شرکت کرنی تھی جس میں پاکستانی اور بھارتی شہری شامل تھے جب کہ شو کی ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 سعودی ریال تک رکھی گئی تھی لیکن پاکستان کے خراب حالات کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کیا گیا۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سعودی ایجنسیز اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے خراب حالات کے باعث شو کو منسوخ کیا اور وعدہ کیا کہ حالات ٹھیک ہونے پر جلد ہی دوبارہ شو کروں گا۔انہوں نے مذید کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بے حد محبت اور احترام ملا ہے جس کو کبھی بھول نہیں سکتا۔کنسرٹ شروع ہونے سے قبل منسوخی کے اعلان پر مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment