جمعہ, 19 اپریل 2024


مسٹر پرفیکشنسٹ اوربالی ووڈکےشہنشاہ کی جوڑی نےکمال کردکھایا

ممبئی: فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کے تیسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اوربالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جوڑی نے کمال کردکھایا،

شائقین اور ناقدین کی تنقید اور منفی تبصروں کے باوجود فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کے تین دنوں میں 105 کروڑ کا بزنس کرکے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کے تین دنوں کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ریلیز کے پہلے روز فلم نے ہندی سینما میں 50 کروڑ 75 لاکھ، دوسرے روز 28 کروڑ 25 لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ75 لاکھ کا بزنس کیا ہے

جب کہ تمل اور تیلگو سینما میں فلم 3 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی، اس طرح فلم تین دنوں میں مجموعی طور پر 105 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment