ھفتہ, 20 اپریل 2024


عمران ہاشمی کی نئی فلم چیٹ انڈیا کا ٹریلر ریلیز ۔

 

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلرریلیزہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بلکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیںفلم میں اپنے کردارکے حوالے سے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے حد جاندارہے، میں نے اپنے کیریئرمیں ایسا کردار پہلے کبھی ادا نہیں کیا فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment