ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، ہمایوں سعید

ایمز ٹی وی(کراچی) اداکار وہ ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید سنیماؤں کے قیام کے بعد فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا، اور کامیابی ملی ہے ، فلم بینوں کو اگر سنیماؤں میں اچھا ماحول ملے گا تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھنے ضرور آئیں گے یہ بات انہوں میڈیا  سے گفتگو کے دوران کہی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم آج کے دور میں بہترین تفریح ہے،پہلی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کی کامیابی کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملا مجھے اندازہوا کہ لوگ اچھی اور معیاری فلم دیکھنا چاہتے ہیں اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت تھی،آج پاکستان میں فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیما کی جانب متوجہ ہورہے ہیں، مجھے پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن فارمولا اور روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment