جمعرات, 25 اپریل 2024


عالیہ بھٹ اور سونم کپور بھی ہوئی فواد کی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی مداح

 

لاہور: فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ٹریلر دیکھ کر فلم کی تعریفوں کے پ±ل باندھنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں، بالی وڈ سلیبرٹیز بھی شامل ہیں۔
بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلمفلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔
21 دسمبر کو ریلیز ہونے والا 2 منٹ 22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان 'مولا جٹ' اور حمزہ علی عباسی 'نوری نتھ' کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔
اس ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس کا تڑکا بھی نظر آیا جبکہ مولا جٹ اور نوری نتھ کی لڑائی نے بھی مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا۔
سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر اور انوراگ کشیپ تو ٹریلر دیکھ کر فلم کے حوالے سے اظہار خیال کر ہی چکے ہیں اور اب فواد خان کی بالی وڈ کو اسٹارز عالیہ بھٹ اور سونم کپور نے بھی اس فلم کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر اس کی تعریف کی۔
عالیہ بھٹ نے ٹریلر دیکھنے کے بعد لکھا، 'کیا ہی شاندار ٹریلر ہے۔اس سے قبل سونم کپور نے بھی اپنے انداز میں فواد خان کی تعریف کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment