ھفتہ, 20 اپریل 2024


گلوکارہ زوئی ویکاجی ازدواجی بندھن میں بند

کراچی :پاکستانی گلوکارہ زوئی ویکاجی ازدواجی بندھن میں بندھ گئیںتفصیلات کے مطابق زوئی ویکاجی 23 دسمبر کو کراچی میں کمال خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں، تقریب میں دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
گلوکارہ کی قریبی دوست اور نامور پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی تقریب میں شریک تھیں۔ ویکاجی کی شادی مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں۔
گلوکارہ نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا البتہ قریبی لوگ ا±ن کی شادی کے حوالے سے باخبر تھے۔
 
یاد رہے کہ گلوکارہ زوئی ویکاجی نے کئی پاکستانی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور پاپ میوزک متعارف کرنے والی نازیہ حسن کے گیت گا کر انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment