منگل, 23 اپریل 2024


ماہرہ خا ن کو"ڈزنی پرنسس " کاخطاب

ایک بار پھر ماہرہ خان اپنے پرکشش حسن کے باعث رہیں مداحوں کی نظر میںحال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی ماہرہ بے حد خوبصورت نظرآئیں، حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھل مل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرا ٓئیں۔

ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا پرچھائے رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہیں، بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔ ماہرہ خان نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment