جمعہ, 19 اپریل 2024


گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز لاہور:

 

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’بارش‘ کے نام سے نیا گانا ریلیز کردیا عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، گانے میں عاطف اسلم کا ساتھ بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم افسردہ دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ان کی دوست ان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں، گانے کے بول ہیں ’بارشیں یوں اچانک ہوئیں تو لگا تم شہر میں ہو۔‘ گانے ’بارشیں‘ کے بول بھارتی کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی نے دئیے ہیں، عاطم اسلم کے نئے گانے کو یو ٹیوب پر ایک کروڑ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ن کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، اس سے قبل عاطف اسلم کا گانا ’بارہ بجے‘ ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ یہ پڑھیں: ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے ایک بھارتی صارف کمار روہت نے گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف بھائی آپ کی آواز بالکل الگ ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘ ایک اور صارف نے بارشیں گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ آپ آواز کے شہنشاہ ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment