جمعرات, 18 اپریل 2024


چینی طالبہ نے اکتادینے والا ہوم ورک روبوٹ سے مکمل کروالیا

 

بیجنگ: چین میں آج کل ایک عجیب خبر گرم ہے کہ ایک طالبہ نے قمری نئے سال (لونر نیو ایئر) پر ملنے والے اسکول کے کام کو ریکارڈ مدت میں ختم کرکے سب کو حیران کردیا لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ اس نے یہ کام ایک لکھاری روبوٹ کے ذریعے ختم کیا ہے۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ چینی علاقے ہاربن سے تعلق رکھنے والی سیکنڈری جماعت ایک طالبہ نے 118 ڈالریا پاکستانی 15 ہزار روپے سے ایک میکانکی روبوٹ بنوایا جو بہت تیزی سے اس کے ہوم ورک اور اسائنمنٹ مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا اور یوں اس نے فوری طور پر اپنا ہوم ورک ختم کرلیا۔ اس کی غلطیوں سے پاک اورنہایت صاف لکھائی دیکھ کر اس کی والدہ بھی پریشان ہوگئیں۔ اس کی ماں نے جب بچی کے کمرے کو دیکھا تو اندر سے دھات، تاروں اور دیگر اشیا سے بنا ایک آلہ برآمد ہوا۔

لڑکی کی ماں نے وہ روبوٹ توڑدیا اور اس کی تفصیل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی بیٹی کو دھوکے باز قرار دیا۔ اس نے پوسٹ میں لکھا کہ 146روبوٹ ہوم ورک تو کرسکتا ہے لیکن کیا یہ امتحان میں بھی کوئی مدد کرسکے گا؟

بعد ازاں چینی سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑگئی ہے اور کئی طالبعلموں نے بھی ایسے ہی روبوٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری جانب لوگوں نے چینی نظامِ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالبعلموں پر بوجھ ہے اور بچوں پر کام لادا جاتا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ چین میں انگریزی اور چینی زبان میں لکھنے والے روبوٹ نما آلات بہت عام ہی

واضح رہے کہ چین میں روبوٹ سے ہوم ورک کروانا عام سی بات ہے اور ایسے روبوٹ 5 سے 20 ہزار روپے میں عام مل جاتے ہیں۔ ان میں سے جدید ترین روبوٹ مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے طالبعلم کی لکھائی کی ہوبہو نقل بھی کرتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment