Print this page

اداکارہ ماورہ حسین کےجذبات بےقابوہوگئے

 

کراچی: پا کستان کی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔“
ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی ان کی آنکھوں میں محسوس نہیں کیے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والدین کو فخر محسوس کرانے کا موقع ملا۔“
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ماورا ان خوشی بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاؤں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔“

 

پرنٹ یا ایمیل کریں