Print this page

پاک فضائیہ کےموضوع پربنی والی فلم کاریکارڈ توڑبزنس

 یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ’’شیردل‘‘ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

’’شیردل‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستان میں فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ  کے مطابق فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ، دوسرے روز ایک کروڑ 7 لاکھ، تیسرے روز ایک کروڑ 3 لاکھ، چوتھے روز 47 لاکھ اور پانچویں روز 55 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ریلیز کے 5 روز میں 5 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید، شہریار منور اورسائرہ شہروز کی فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ فلم ’’شیردل‘‘ کو بڑی ٹکر دے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں