Print this page

بھارت میں عاطف اسلم کی مقبولیت میں اضافہ

ممبئی : معروف پاکستانی گلکار عاطف اسلم نے اپنی سریلی آواز سے پاکستانیوں کو تو دیوانہ بنایا ہوا ہے تاہم ان کے چاہنے والے بھارت میں بھی کم نہیں ہیں جو آج بھی بھارتی گلوکاروں کے مقابلے عاطف اسلم سننا چایتے ہیں۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی فنکار آج بھی بھارتی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جب کہ بالی وڈ موسیقاروں اور ہدایت کاروں کی آج بھی پہلی پسند بھارتی گلوکاروں کے بجائے پاکستانی گلوکار ہیں حال ہی میں بالی ووڈ میوزک کمپوزر امال ملک نے ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اگلی فلم’’دے دے پیار دے‘‘میں عاطف کے بجائے ارجیت سنگھ کی آواز میں گانا ریکارڈ کرائیں گے۔

کیونکہ عاطف اسلم پر بھارت میں پابندی ہے اسلیے اگر عاطف نہیں تو پھر ارجیت سنگھ۔ ان کے ٹوئٹ سے واضح ہورہا ہے کہ بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹرز اور میوزک کمپنیوں کی پہلی پسند اور ترجیح عاطف اسلم ہیں تاہم عاطف کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے اب وہ گلوکار ارجیت سنگھ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں