Print this page

کامیڈی اورتھرل سےبھرپوراینیمیٹیڈفلم دی ایڈمزفیملی کاٹریلرجاری

ہالی ووڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہارر اینیمیٹیڈ فلم دی ایڈمز فیملی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔
 
فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔
 
کونراڈ ورنن اور گیل برمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 11اکتوبر گھروں کی کو سینما زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں